کویت کے ساحل پر خلائی مخلوق کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا

0
255
کویت کے ساحل پر خلائی مخلوق کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی کانگریس کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ کویت کے ساحل پر پانی سے ایک سفید گولہ نکلتا ہوا دکھایا گیا ہے اور اس واقعے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔

صحافی مائیکل شیلنبرگر نے ایوان نمائندگان کے ارکان کو بتایا کہ ویڈیو فریم میں ایک اور سفید گولہ دکھایا گیا ہے جو بائیں جانب سے فریم سے باہر نکلتا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے اپنے نیٹ ورک پر پانی سے سفید گولہ نکلنے کی ویڈیو دکھائی گئی۔

مائیکل شیلنبرگر نے ایوان نمائندگان کے اراکین کو بتایا کہ انہیں چند ہفتے قبل فوٹیج دکھائی گئی تھی۔

پبلک نیوز سروس کے بانی مائیکل شیلنبرگر نے کہا کہ 13 منٹ کی ہائی ڈیفینیشن، رنگین فوٹیج کویت کے ساحل سے 20 میل دور ہیلی کاپٹر کے ذریعے حاصل کی گئی۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ ویڈیو امریکی محکمہ دفاع کے سیکیور انٹرنیٹ پروٹوکول روٹر نیٹ ورک پر پائی گئی۔ یہ نیٹ ورک حساس دستاویزات کی ترسیل کا ذمہ دار ہے۔

Leave a reply