جیا بچن کی نئی فلم ‘دل کا دروازہ کھول نہ ڈارلنگ’ کا منفرد روپ

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی سینئر لیجنڈ اداکارہ جیا بچن کی نئی فلم ‘دل کا دروازہ کھول نہ ڈارلنگ’ کا پوسٹر وائرل ہوگیا ہے۔ پوسٹر میں انہیں منفرد کردار میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دل کا دروازہ کھول نہ ڈارلنگ بنیادی طور پر ایک فیملی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس میں جیا بچن کیساتھ سدھانت چترویدی اور وامیکا گبی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
فلم کےپروڈیوسرز نےحال ہی میں انسٹاگرام پر فلم کےسیٹ سےدو تصاویر شیئرکی ہیں جن میں جیابچن کو ایک نئےانداز میں دکھایاگیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کیمطابق وہ فلم میں گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ تصویروں میں، سدھانتا اور وامیکا کو پس منظر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔








