بنگلہ دیش : عبوری حکومت کے 100 دن مکمل

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے 100 دن مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے ایک اہم اعلان کیا کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی کا مطالبہ کریگا۔
محمد یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی واپسی کا مطالبہ کریگا، جو 5 اگست کو استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔انہوں نے فسادات میں قتل ہونے والوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کا عزم بھی کیا۔









