راکھی ساونت کا نیا ‘کنگ’ فہد مصطفیٰ کیوں ؟

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی متنازع اور منفرد اسٹار راکھی ساونت نے پاکستانی فلم اسٹار فہد مصطفیٰ کو اپنا بادشاہ بنالیا۔
راکھی ساونت بھارت کی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، وہ بالی ووڈ میں اپنی منفرد شخصیت، بے باک بیانات اور حیران کن حرکتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ راکھی کی انسٹاگرام اسٹوریز ان کے مداحوں کے لیے ہمیشہ دلچسپ اور حیران کن ہوتی ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ایسا شیئر کیا جس نےسبکو حیران کردیا۔
اس کہانی میں راکھی نے مشہور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کو ‘کنگ’ کہہ کر خود کو ‘ملکہ’ کا خطاب دیا۔
فہد مصطفیٰ کو بادشاہ کہنے سے ان کے مداحوں میں تجسس پیدا ہوا ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ راکھی نے فہد مصطفیٰ کے لیے یہ الفاظ کیوں استعمال کیے؟









