نیوزی لینڈ کےبولرنےٹیسٹ کرکٹ کو خیربادکہہ دیا

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے ہی خواب تھا، 18 سال تک اپنے ملک کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
کیوی فاسٹ بولر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کا کیریئر شاندار رہا، ریکارڈ ان کے بارے میں سب کچھ بتاتا ہے، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔









