ماں کا علاج کرنےوالے ڈاکٹر پربیٹے کا چاقو سے حملہ

0
178
ماں کا علاج کرنےوالے ڈاکٹر پربیٹے کا چاقو سے حملہ

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ماں کے علاج میں پیچیدگیاں پیدا کرنے کے شبہ میں بیٹے نے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چنئی شہر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے ڈاکٹر کو چاقو سے شدید زخمی کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کنچنا نامی خاتون کینسر کے علاج کے لیے اسپتال آئی جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کینسر خاتون کے پھیپھڑوں میں پھیل گیا ہے جس سے خاتون کی حالت مزید خراب ہوگئی۔

عورت کا بیٹا وگنیش اپنی ماں کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرواتا ہے لیکن وہ ڈاکٹر بالاجی پر اپنی ماں کے علاج میں پیچیدگیاں پیدا کرنے کا الزام لگاتا ہے اور اس سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وگنیش ڈاکٹر سے مریض بن کر ملا اور کمرے کو تالا لگا کر ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے ڈاکٹر کی گردن، کان اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ حملے کے بعد وگنیش نے بھاگنے کی کوشش کی۔ لیکن ہسپتال انتظامیہ نے اسے پکڑ کر سکیورٹی کے حوالے کر دیا۔

Leave a reply