جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل برازیل میں خوف کی فضاء

ہاٹ لائن نیوز : برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس سے چند روز قبل ایک خودکش حملہ آور نے برازیل کی سپریم کورٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق دھماکا سپریم کورٹ کے قریب پارکنگ میں ہوا جب کہ دوسرا دھماکا عدالت کے داخلی دروازے پر ہوا جہاں سے بمبار کی لاش ملی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ساؤ پالو میں سپریم کورٹ کے قریب دھماکے ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت جاری نہیں کی گئی، برازیلین پولیس دھماکے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا پلازہ آف تھری پاورز کے قریب ہوا جو سرکاری عمارتوں سے منسلک ایک اہم علاقہ ہے۔









