شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صدر مملکت آصف زرداری کے قتل کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صدر آصف زرداری سے متعلق شیخ رشید کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل سردار رازق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کیخلاف درج ایف آئی آر میں قوانین پر عمل نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر نجی شخص کیخلاف بات کرنے کا الزام ہے۔
وکلا کیجانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی۔
بعد ازاں دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وکلا کیجانب سے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔