صارفین نے مناہل ملک کو دوبارہ آڑے ہاتھوں لے لیا

0
327
صارفین نے مناہل ملک کو دوبارہ آڑے ہاتھوں لے لیا

ہاٹ لائن نیوز : ٹک ٹوکر مناہل ملک کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین نے انہیں ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک اس بار اپنے ڈانس مووز کی وجہ سے ایک بار پھر اسپاٹ لائٹ میں آگئی ہیں۔ مناہل ملک نے چودہ ہفتے قبل اپنے ڈانس کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں مناہل ملک کو بلیک ٹاپ کوٹ اور بلیو جینز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مناہل ملک کی پوسٹ کو 40 لاکھ ویوز اور 70 ہزار سے زائد لائکس ملے۔

ٹک ٹاکرکی وائرل ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے دیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نہ ڈانس ہے نہ عزت۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آج اس نے کینسر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔

Leave a reply