
ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں ہڑتالی اساتذہ اور صوبائی حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے، حکومت نے اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
حکومت نے اساتذہ کے اپ گریڈیشن سمیت تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور پیر سے ان مطالبات کی منظوری کو حتمی شکل دی جائیگی۔ رکن اسمبلی ارباب شیر علی آج احتجاجی اساتذہ کے سامنے اہم اعلان کریں گے۔
ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ ارباب شیر علی نے وزیر اعلیٰ سے تمام مطالبات دیکھ لیے ہیں، اعلان کے بعد پرامن طریقے سے احتجاج ختم کرکے اسکول کھولنے کا اعلان کریں گے۔








