بیماریاں روکنے کے لیے مچھروں کو بہرا بنانے کا منصوبہ

0
138
بیماریاں روکنے کے لیے مچھروں کو بہرا بنانے کا منصوبہ

ہاٹ لائن نیوز : ماہرین نے کہا ہے کہ مچھروں کو بہرا کر کے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک پروٹین کو نشانہ بنایا ہے جو کہ سماعت کے لیے ناقابل یقین حد تک اہم ہے۔

ماہرین ایک طویل عرصے سے ڈینگی اور زرد بخار (زیکا) کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی تجربات کیے گئے ہیں۔

اب کہا جا رہا ہے کہ مچھروں کو بہرا بنانے سے ڈینگی، زرد بخار اور زیکا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔مچھروں کو بہرا کرنے کا بنیادی مقصد نر اور مادہ مچھروں کو ملاپ کیلیےملنےسے روکنا ہے۔

مچھروں کو بہرا کرنے کے علاوہ، سائنس دان نس بندی والے مچھروں کو زیادہ مچھروں کی افزائش والے علاقوں میں چھوڑنے کے آپشن پر بھی غور کر رہے ہیں۔

Leave a reply