بائیکاٹ نے کام کردیا، کوکا کولا کی فروخت میں انتہائی کمی

0
298
بائیکاٹ نے کام کردیا، کوکا کولا کی فروخت میں انتہائی کمی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اور ترکی میں کوکا کولا کی فروخت میں تباہ کن کمی آئی ہے۔ یہ کمی بائیکاٹ کا نتیجہ ہے۔

غزہ کی صورتحال کے باعث جولائی تا ستمبر کے بائیکاٹ کی وجہ سے عالمی سافٹ ڈرنک برانڈ کو مسلم دنیا میں شدید دھچکا لگا ہے۔

معروف اقتصادی تجزیہ کار فرم بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں کوکا کولا کی فروخت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.2 فیصد اور پاکستان میں 22.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسرائیل سے تعلقات رکھنے والے امریکی برانڈز کو ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کچھ حصوں میں بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ میکڈونلڈز اور کے ایف سی کی فروخت میں بھی کمی آئی ہے۔

Leave a reply