خیبرپختونخوا حکومت کاپی آئی اے خریدنے کے لیے وفاق کو خط

0
137
خیبرپختونخوا حکومت کاپی آئی اے خریدنے کے لیے وفاق کو خط

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 10 ارب سے زائد کی بولی کے ذریعے خریدنا چاہتی ہے، اس حوالے سے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ نے وفاقی وزارت نجکاری کو خط لکھ دیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے بورڈ آف انویسٹمنٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیجانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 10 ارب سے زائد کی بولی دے کر قومی ایئرلائن کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے وفاقی وزارت نجکاری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک قومی اثاثہ اور قومی شناخت ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیجانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کاحصہ بنناچاہتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ قومی سرمایہ کسی ملکی یا غیر ملکی نجی کمپنی کے پاس نہیں جانے دیں گے، ہم اسے 10 ارب سے زائد کی بولی دے کر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply