صحافی برادری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام

0
205
صحافی برادری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام

ہاٹ لائن نیوز : صحافی برادری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام سامنے آگیا، مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو ’’جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو‘‘ کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور پلاٹوں کی فراہمی کے لیے ’’جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو‘‘ کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے 2 پہیے ہیں، پلاٹ دے کر صحافیوں پر احسان نہیں کر رہے، یہ ان کا حق ہے۔

Leave a reply