
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں انکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کیساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشن کیساتھ 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر تجارت جام کمال، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔









