بھارتی پولیس کوتگنی کاناچ نچانےوالاگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے باعث ایئرپورٹ پولیس ہائی الرٹ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق حال ہی میں طیاروں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص بھارتی پولیس کے جال میں پھنس گیا۔
دہلی کے ایک 25 سالہ بے روزگار شخص کو ایک فلائٹ کو بم سے تباہ کرنے کی جعلی دھمکیاں دینے پر گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ شخص کئی ہفتوں سے پولیس کو تگنی کاناچ نچا رہا تھا اور مسافر بھی دھمکی آمیز پیغامات سے خوفزدہ تھے۔
دھمکیاں شروع ہونے کے بعد یہ صرف دوسری گرفتاری ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق اس شخص نے ٹی وی پر اسی طرح کے واقعات دیکھنے کے بعد توجہ حاصل کرنے کے لیے دھمکیاں دینے کا اعتراف کیا۔
میڈیا رپورٹ کیمطابق گرفتار شخص خبروں میں رہنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے دھمکی دینے کا فیصلہ کیا۔








