
ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں شروع ہوگئی۔
پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم اور آرمی چیف اور ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم قانون اور کاغذات پر عمل کرتے ہیں۔









