معذور شوہر کی خدمت کا صلہ، صحت مند ہوتے ہی طلاق دےڈالی

0
149
معذور شوہر کی خدمت کا صلہ، صحت مند ہوتے ہی طلاق دےڈالی

ہاٹ لائن نیوز : ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا شوہر 6 سال سے معذور تھا جس کی اس نے دن رات دیکھ بھال کی لیکن صحت یاب ہوتے ہی اس نے اس کی خدمات کے عوض اسے طلاق دے کر دوسری شادی کر لی۔

نور السزوانی نامی خاتون کے شوہر کا ایکسیڈنٹ ہوا اور اسے دوبارہ چلنے میں 6 سے 7 سال لگے۔ گزشتہ 6 سالوں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے شوہر کی زندگی کی جھلکیاں شیئر کر رہی تھیں۔ ولاگنگ میں وہ اپنے مداحوں کو اپنے روزمرہ کے معاملات سے آگاہ کرتی تھیں۔

اس نے اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ وہ کس طرح اپنے بیمار اور معذور شوہر کو ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتی اور ان کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ تاہم، نورالسیزوانی نے حال ہی میں ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے دردناک انکشاف کیا۔

اپنی پوسٹ میں نور السزوانی نے لکھا، “میں اپنے سابق شوہر کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ان کی نئی بیوی میری طرح ان کا خیال رکھے گی۔” اس کے سابق شوہر کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔

Leave a reply