بختاوربھٹوزرداری نےاپنےتیسرےبیٹےکانام کیارکھا؟

ہاٹ لائن نیوز : صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیربھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کے نام کا اعلان کردیاہے۔
گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنیکے بعد بختاور بھٹو زرداری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے نام کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا کے نام پر ‘میر ذوالفقار محمود چوہدری’ رکھاہے۔









