غزہ سے پلٹنے والے اسرائیلی فوجی خودکشیاں کرنے لگے

0
156
غزہ سے پلٹنے والے اسرائیلی فوجی خودکشیاں کرنے لگے

ہاٹ لائن نیوز : غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی نفسیاتی پیچیدگیوں میں گھرے ہوئے ہیں اور ان میں خودکشی کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔

سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر بمباری کرنے والے معصوم شہریوں کے قتل کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔ غزہ میں فوجی وہاں سے نکل آتے ہیں لیکن غزہ کی پٹی ان کے دل و دماغ سے نہیں نکلتی۔

غزہ کی پٹی اور ملحقہ علاقوں میں خدمات انجام دینے کے بعد وطن واپس آنے والے اسرائیلی فوجی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں۔

ہزاروں اسرائیلی فوجی شدید ذہنی الجھن کا شکار ہیں۔ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی شہادت کا ‘کریڈٹ’ لینا احساس ندامت بنتا جارہا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے غیر ملکی صحافیوں کے غزہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ دنیا کو وہاں ہونے والے مظالم کے بارے میں علم نہ ہو سکے۔ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اب خود اسرائیلی فوجیوں کے لیے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن رہے ہیں اور انہیں ذہنی بیماری اور خودکشی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

Leave a reply