بلوچستان : پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

0
163
بلوچستان : پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے۔ چمن، پشین ، نوشکی کے اضلاع میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کیمطابق بلوچستان کے ضلع چمن سے 9 ماہ کا بچہ، پشین کا 18 ماہ کا بچہ اور نوشکی سے 5 سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہو گئے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کیمطابق تینوں بچوں میں پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

Leave a reply