ایران اسرائیل جنگ کا امکان روکا جا سکتا ہے، جو بائیڈن

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات کو روکا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایران کیساتھ ایسے طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے جس سے تنازع کچھ دیر کے لیے ختم ہو جائے۔ تاہم، میں جانتا ہوں کہ اسرائیل کب اور کیسے ایران پر حملہ کرے گا؟
برلن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی پر کام ممکن ہے۔ لیکن غزہ میں جنگ بندی کے حصول کا کام مزید مشکل ہونیوالا ہے۔
یوکرین کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی کا کوئی معاہدہ نہیں، مغرب یوکرین کی حمایت جاری رکھے۔









