آئینی ترمیم کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

0
162
آئینی ترمیم کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ہاٹ لائن نیوز : چھبیسویں آئینی ترمیم کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ عدالتی اصلاحات کے بعد حکومت چھبیسویں آئینی ترامیم سے متعلق دیگر معاملات پر اتفاق رائے کے لیے سرگرم ہے اور اس حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ عدالت کے بجائے آئینی بنچ کے قیام پر کسی حد تک اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادیوں کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں 26ویں ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

ظہرانے کے بعد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کل سینیٹ میں لائی جائیگی۔

Leave a reply