
ہاٹ لائن نیوز : نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں ٹرین کی ٹکر سے 40 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہوگئی ہیں۔
حادثے کے وقت ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی اور اسی وقت حکیم آباد کے مقام پر بھیڑیں ریل کی پٹڑی عبور کر رہی تھیں۔
علاقہ مکینوں کیمطابق ٹی ایم اے کیجانب سے مردہ بھیڑوں کو ٹھکانے نہیں لگایا گیا۔









