پرائیویٹ کالج کا معاملہ حقیقت یا کسی سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا؟

0
145
پرائیویٹ کالج کا معاملہ حقیقت یا کسی سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا؟

ہاٹ لائن نیوز: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کالج کے معاملے میں جعلی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے طلبہ کو اشتعال دلانے کی ترغیب دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹ ونگ کے لوگ مار پیٹ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے ہیں جن کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کی جماعت نے منصوبہ بندی کے تحت لڑکی اور اسکے خاندان کی بے عزتی کی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ایک گھٹیا مہم کےبعد طلبہ کو احتجاج کیلیے نکالاگیا، کسی کوبھی پنجاب میں امن وامان خراب کرنے یااشتعال پھیلانےکی اجازت نہیں دی جائیگی، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی۔

Leave a reply