فاطمہ ثناء کے چھلکتے آنسو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے

0
159
فاطمہ ثناء کے چھلکتے آنسو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران جذباتی ہو گئیں۔

22 سالہ کھلاڑی، جس کا تعلق کراچی سے ہے، گزشتہ ہفتے اپنے والد کے انتقال کے بعد دبئی سے کراچی پہنچیں ،تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد فاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاطمہ ثنا اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

ان کی ویڈیو آئی سی سی کے آفیشل پیج پر پوسٹ کی گئی اور انکی ہمت کو سراہا گیا۔

Leave a reply