افریقی صحرا دریا میں بدل گیا

0
201
افریقی صحرا دریا میں بدل گیا

ہاٹ لائن نیوز : دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دنیا کا سرد ترین مقام انٹارکٹیکا جہاں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، مختلف ممالک میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی نے دنیا کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اب صحرائے سہارا جسے دنیا کا خشک ترین مقام کہا جاتا ہے، آنے والے سیلاب نے وہاں کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

صحرائے صحارا کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر میں جھیل ایریکی کو دکھایا گیا ہے جو 50 سال تک خشک تھی لیکن اب پانی سے بھری ہوئی ہے۔

Leave a reply