حزب اللہ کی اسرائیلی شہریوں کووارننگ

0
234
حزب اللہ کی اسرائیلی شہریوں کووارننگ

ہاٹ لائن نیوز : لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نےاسرائیلی شہریوں کووارننگ دی ہےکہ وہ آبادی والےعلاقوں میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں سےدور رہیں۔

حزب اللہ نے عربی اور عبرانی میں بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقے میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ حزب اللہ کے بیان کیمطابق، “دشمن اسرائیلی فورسز شمالی اسرائیل میں شہریوں کے گھروں کو استعمال کر رہی ہیں”۔

لبنان کی عسکری تنظیم نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوج نے “مقبوضہ علاقوں جیسا کہ حیفہ، تبریاس اور ایکر” میں شہری آبادی کے درمیان فوجی اڈے قائم کیے ہیں۔ حزب اللہ نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہری اپنی جان بچانے کیلیے ان فوجی اڈوں سے دور رہیں۔

Leave a reply