غزہ : پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ ؛ 28 شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع اسکول میں پناہ گزینوں پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جب کہ دسیوں زخمی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” نے فلسطینی طبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شہید ہونے والے مہاجرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری دیر البلاح شہر میں اسکول کی عمارت پر کی گئی جہاں سینکڑوں متاثرہ فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے جن کے گھر پہلے ہی تباہ ہوچکے تھے۔









