کراچی ایئرپورٹ دہشت گردی، سی ٹی ڈی کی رپورٹ سامنے آگئی

0
207
کراچی ایئرپورٹ دہشت گردی، سی ٹی ڈی کی رپورٹ سامنے آگئی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں اسے پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنیکی سازش قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی ملوث تھی۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا، دہشت گرد نے چینی باشندوں کے قافلے کے قریب اپنی گاڑی میں دھماکہ کیا۔

رپورٹ کیمطابق دھماکے میں 2 چینی شہری لی جون اور سن ہوازن جاں بحق ہوئے جبکہ ایک پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوا۔ رپورٹ میں پولیس، رینجرز اہلکاروں اور عام شہریوں کے زخمی ہونے کا بھی ذکر ہے۔

Leave a reply