
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 شہروں میں فوری طور پر 3 دن کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کیجانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملتان، گجرانولہ , وہاڑی;پاکپتن،ساہیوال، سرگودھا; اوکاڑہ اور وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، ریلیاں، مظاہرے، احتجاج اور تمام مقامات پر ایسی سرگرمیوں پرپابندی لگا دی گئی ہے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، دفعہ 144 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے نافذ کر دی گئی ہے اور اس کا اطلاق (آج)10 اکتوبر سے ہفتہ،12 اکتوبر تک ہو گا۔









