غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ؛ امریکہ

ہاٹ لائن نیوز : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں کی مشکلات کے خاتمے کا باعث بنے گی۔








