یونان میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی مزدور جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : 50 سالہ پاکستانی شہری ناظم حسین ایتھنز میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ناظم حسین کی موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ سڑک پر گر گئے اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ناظم حسین کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا۔ ناظم حسین ایک منی سپر مارکیٹ کے مالک تھے اور شام کو پاکستان میں اپنے خاندان کی کفالت کے لیے موٹر سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے۔









