اسرائیل نےحماس حکومت کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی فوج نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین ماہ قبل غزہ میں حماس حکومت کے سربراہ روحی مشتی، سمیح السراج اور فلک سمیع عودے کو ایک حملے میں شہید کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں ایک زیر زمین کمپلیکس کو نشانہ بنایا جہاں یہ افراد چھپے ہوئے تھے۔ یہ کمپلیکس حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے طور پر کام کررہاتھا۔
حماس نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس حکومت کے سربراہ اور بعض دیگر کمانڈروں کو شہید کیا۔









