
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی، انکی اہلیہ زارا الٰہی اور بیٹے راسخ الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا بھی حکم دیا۔









