کیش آن ڈیلیوری پر آئی فون وصول کرنےکےبعدڈیلیوری بوائے قتل

0
152
کیش آن ڈیلیوری پر آئی فون وصول کرنےکےبعدڈیلیوری بوائے قتل

ہاٹ لائن نیوز : ایک نوجوان ڈیلیوری ایجنٹ جو کیش آن ڈیلیوری پر آئی فون فراہم کر رہا تھا کو قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ ڈلیوری رائیڈر ساہو 1850 امریکی ڈالر مالیت کا آئی فون ایک گاہک کے گھر پہنچانے جا رہا تھا جس کے بعد وہ 3دن تک لاپتہ ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ششانک سنگھ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 30 سالہ بھرت ساہو گجانن نامی صارف کو آئی فون ڈیلیور کرنے جا رہا تھا جس نے 23 ستمبر کو ایک آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے آئی فون کا آرڈر دیا تھا۔

رپورٹ کیمطابق، گجانن نے کیش آن ڈیلیوری ادائیگی کے آپشن کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا کیمطابق ڈیلیوری ایجنٹ ساہو تین دن تک گھر واپس نہ آنے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انہیں گجانن کا فون نمبر ملا اور اس کے ساتھی آکاش کو بھی حراست میں لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ گجانن اور اسکے ساتھی نے مبینہ طور پر ساہو کو گلا دبا کر قتل کیا، پھر اس کی لاش کو بوری میں ڈال کر اندرا نہر میں پھینک دیا۔ پولیس ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی مدد سے لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply