پنکھے سے لٹکی خاتون کی لاش معمہ بن گئی

0
145
پنکھے سے لٹکی خاتون کی لاش معمہ بن گئی

ہاٹ لائن نیوز : اوکاڑہ تھانہ کینٹ کی حدود 174 ایل میں شادی شدہ خاتون کی موت معمہ بن گئی، پنکھے سے لٹکی لاش ملنے کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ موت قتل ہے یاپھر خودکشی۔

خاتون کے ورثاء کا الزام ہے کہ شوہر افتخار نے بیوی اقصیٰ کو نشہ آور چیز دے کر قتل کیا اور پھر لاش کو پنکھے سے لٹکا دیا۔

قتل ہونے والی اقصیٰ بی بی چار ماہ کے بچے کی ماں تھی جس کا شوہر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

مقتولہ کی والدہ کی شکایت ہر داماد سمیت تین افراد کیخاف قتل کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شوہر افتخار نے بیوی اقصیٰ کو قتل کیا، کیوں کہ اس کے بھائی عمران نے ملزم کی بھانجی کوطلاق دی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کیا گیا یا خودکشی، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوں گے۔

Leave a reply