
ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر کا استقبال کرنے والوں میں ڈاکٹر عطاء الرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی شامل تھے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔ وہ کراچی، لاہور ، اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کرینگے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم قومی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے،









