
ہاٹ لائن نیوز : پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ پنجاب کے تمام دریاؤں اور نہروں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور نہروں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے عملے کو الرٹ رکھیں۔ تاروں سے دور رہیں۔









