بنگلہ دیشی مداح پر بھارتی شائقین کا بدترین تشدد

0
205
بنگلہ دیشی مداح پر بھارتی شائقین کا بدترین تشدد

ہاٹ لائن نیوز : آج کانپور میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

بھارتی شائقین نے کانپور سٹیڈیم میں بنگلہ دیشی ٹیم کے سپورٹر پر حملہ کر کے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد بھارتی پولیس نے کارروائی کی، جس کے بعد وہ زخمی بنگلہ دیشی مداح ٹائیگر روبی کو اسپتال لے گئے۔

مذکورہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تاہم بنگلہ دیشی مداح پر تشدد کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

Leave a reply