
ہاٹ لائن نیوز : شہری سے 70 ہزار رشوت طلب کرنے والا اے ایس آئی گرفتار کرلیاگیا ۔
اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار کا مطالبہ کیا تھا۔رشوت کا پیغام شہری کے بجائے اعلیٰ افسر کو بھیجا گیا۔
اعلیٰ افسر نے پیغام پر کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی کو حوالات میں بند کر دیا۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔








