پی ٹی آئی کا جلسہ احتجاج میں بدل گیا

0
170
پی ٹی آئی کا جلسہ احتجاج میں بدل گیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو احتجاج میں تبدیل کر دیا ہے اور اس تناظر میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔

دریں اثناء پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے دائر درخواست بھی واپس لے لی اور خیبرپختونخوا کی قیادت نے احتجاج کو موثر بنانے کے لیے کارکنوں اور عہدیداروں کو کل صبح 10 بجے نکلنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا، جو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

28 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست واپس لے لی گئی، درخواست پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ نے واپس لے لی۔

Leave a reply