بالکونی سے 16 سال سے لاپتہ خاتون کے جسم کے اعضاء برآمد

0
177
بالکونی سے 16 سال سے لاپتہ خاتون کے جسم کے اعضاء برآمد

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا میں پائپ لائن کی کھدائی کےدوران گھر کی بالکونی سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی بالکونی سے ملنے والی خاتون کی لاش 16 سال پرانی ہے جسے اس کے بوائے فرینڈ نے بھاری چیز سے مار کر قتل کیا۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کو 2008 میں قتل کیا گیا تھا اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے تھیلوں میں بھرے ہوئے تھے اور بالکونی میں دبائے گئے تھے ۔

خاتون اپنے گھر والوں سے رابطے میں نہیں تھی اس لیے تین سال بعد اسے پتہ چلا کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہے۔ معاملہ پولیس تک پہنچا تو بوائے فرینڈ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

تفتیش کےدوران بوائےفرینڈنےپولیس کو بتایا کہ خاتون کیساتھ اسکا تعلق لاپتہ ہونےسے بہت پہلےختم ہوگیا تھا۔ جس کے بعد تمام تر تحقیقات کے باوجود پولیس خاتون کا سراغ نہ لگا سکی اور مقدمہ بند کر دیا گیا۔

تاہم لاش ملنے اور فرانزک رپورٹ میں تصدیق کے بعد بوائے فرینڈ کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا گیا۔

جاس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ دونوں اس گھر میں اکٹھے رہتے تھے اور کسی بات پر جھگڑے پر اس نے غصے میں آکر کوئی بھاری چیز مار دی جس سے اسکی موت ہوگئی۔

Leave a reply