مرغی کے انڈوں میں سفید زردی ہونے کی دلچسپ وجہ

0
279
مرغی کے انڈوں میں سفید زردی ہونے کی دلچسپ وجہ

ہاٹ لائن نیوز : جاپانی سوشل میڈیا پر سفید زردی کے ساتھ ابلے ہوئے انڈوں کی تصاویر ٹرینڈ کر رہی ہیں جس پر لوگ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ واقعی حقیقت ہے یا ٹیکنالوجی کاکمال؟

رپورٹ کے مطابق ایک جاپانی میگزین کے ایڈیٹر تسوڈا جنکونے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کٹے ہوئے ابلے ہوئے انڈے کی تصویر پوسٹ کی۔ انڈے میں حیرت انگیز طور پر سفید زردی تھی، جو صارفین کے لیے پریشان کن تھی۔

انڈے کی سفید زردی دیکھ کر تسوڈا جنکو بھی حیران رہ گئے جس کے بعد انہوں نے یہ تصویر صارفین کے ساتھ شیئر کی۔

جاپانی صارف سفید زردی کی وائرل پوسٹ کی وجہ نہیں بتا سکا تاہم ایک اور صارف نے تسوڈا جنکو کی پوسٹ پر انڈے کی سفید زردی کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈے کا نام ‘شیروٹاما’ ہے اور یہ جاپان کے شہر اوکیناوا کا ہے۔ جزیرے پر واقع ایک خصوصی فارم ناکاموراہارٹکلچرل سے آتا ہے۔

Leave a reply