
ہاٹ لائن نیوز : ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ آج ہوں گے، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ امتحانی مراکز کے اطراف موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ امیدواروں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا، مناسب انتظامات کی عدم دستیابی کی وجہ سے جامعہ این ای ڈی اور اوجھا کیمپس میں لمبی قطاریں لگ گئیں بہت سے لوگوں نے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر دیں جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔
ملک بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اور یونیورسٹیوں کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات آج ہورہے ہیں جب کہ 18 ہزار سے زائد نشستوں کے لیے ملک بھر سے 167 ہزار 77 امیدوار حصہ لیں گے۔









