دو گلہریوں نے ٹرین کا سفر رکوا ڈالا

0
208
دو گلہریوں نے ٹرین کا سفر رکوا ڈالا

ہاٹ لائن نیوز : گیٹ وِک، لندن میں دو گلہریوں نے ٹرین کاسفررکوا دیا۔

ریلوے حکام کیمطابق، یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب گلہریوں نے کیریڈنگ سے گیٹ وِک تک صبح 8:54 بجے گریٹ ویسٹرن ریلوے پر ایک ٹرین پر چھلانگ لگا دی۔ ٹرین میں گلہریاں بھاگنے لگیں اور مسافروں نے ان سے بچنے کی کوشش کی۔ تمام مسافر ٹرین سے بھاگ کر دوسری بوگی میں چڑھ گئے۔

ٹرین کے مسافروں نے ریلوے ملازمین کو بتایا کہ انہوں نے گلہریوں کو بسکٹ کا لالچ دے کر ٹرین سے دور بھگانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد جھاڑو دینے والے نے بھی مدد لی۔ لیکن تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ ریلوے انتظامیہ نے بعد میں سفر مکمل طور پر منسوخ کر دیا۔

Leave a reply