سلیم مرچنٹ اور عابدہ پروین کی ملاقات کی تصاویر وائرل

0
163
سلیم مرچنٹ اور عابدہ پروین کی ملاقات کی تصاویر وائرل

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی موسیقار اور گلوکار سلیم مرچنٹ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اور پاکستان کی صف اول کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کی۔

سلیم مرچنٹ نے گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

سلیم مرچنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کل مجھے صوفی موسیقی کی بے تاج ملکہ عابدہ پروین سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

بھارتی موسیقار نے عابدہ پروین سے ملاقات کو ایک روحانی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عابدہ پروین کی اہل بیت کیساتھ محبت سے بہت متاثر ہوا اور ہماری عام شام ان کے روح پرور کلام سے خاص ہوگئی۔

Leave a reply