لاہور پولیس کو پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل کریک ڈاؤن کرنے کا حکم

0
178
لاہور پولیس کو پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل کریک ڈاؤن کرنے کا حکم

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، پولیس نے ممکنہ ریلی کے لیے اپنا ایکشن پلان بھی تیار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی کےمطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہوگا۔

Leave a reply