
ہاٹ لائن نیوز : سابق سری لنکن کرکٹر خاتون کھلاڑی کے ساتھ نامناسب رویے پر مشکل میں پڑ گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے سابق سری لنکن کرکٹر اور وکٹوریہ ویمن ٹیم کے سابق کوچ دلیپ سماراویرا پر خاتون کرکٹر کے ساتھ نامناسب رویے پر 20 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر دلیپ سماراویرا نے کرکٹ وکٹوریہ سے وابستہ رہتے ہوئے خاتون کرکٹر کے ساتھ نامناسب سلوک کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سابق سری لنکن کرکٹر کسی خاتون کرکٹر کے ساتھ نامناسب رویے پر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔









