
ہاٹ لائن نیوز : خضدار میں گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور اسکےبھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے کھٹان میں پیش آیا، جہاں گھریلو رنجش پر داماد اور سسر کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر داماد نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں سسر اور اس کے بھائی کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے خضدار کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔









